بڑے بھائی کے ڈانٹنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

235
بڑے بھائی کے ڈانٹنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

بھکر: کام نہ کرنے پر بڑے بھائی کے ڈانٹنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 21ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام قادر اوڑھ مسلم شیخ کے دو بیٹوں محمد ماجد اور محمد عابد کے درمیان گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی تھی کہ بڑے بھائی محمد عابد نے اپنے چھوٹے بھائی محمد ماجد کو نکما رہنے پر کام کاج کرنے کی بات کی اور ڈانٹا جس پر چھوٹے بھائی محمد ماجد نے اس ہتک پر اپنے بڑے بھائی محمد عمر 25سال عابد جو کھیت سے گھاس کاٹ کر واپس آریا تھا پستول کے فائر سے قتل کردیا تھانہ صدر پولیس دریاخان نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔