بھارت میں مسلم باحجاب طالبہ پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

158
بھارت میں مسلم باحجاب طالبہ پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے بھارت میں مسلم باحجاب طالبہ پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان بھارت میں باحجاب طالبہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بھارت میں مودی حکومت مخصوص نظریے کے تحت مسلمانوں کو ٹارگٹ کررہی ہے۔بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔

عالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھارتی رویے پر خاموشی باعث تشویش ہے۔پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہو فورا عالمی برادری کو انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان پر الزام تراشی شروع کردیتی ہیں۔