کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ،مزید 50 اموات

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے ۔ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29601 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5109 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 298 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کوویڈ کے باعث 27 مریض جاں بحق ہوئے ، 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 689 افراد صحتیاب ہوئے ہیں‘318 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے961 کورونا کیسز میںسے 539 کا تعلق کراچی سے ہے۔