دھندکے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کے2الگ الگ واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 4زخمی 

223

فیصل آباد:  دھندکے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کے2الگ الگ واقعات میں3افرادجاں بحق اور4زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق شیخوپورہ روڈگٹ والاکے قریب لاہورسے لیہ جانے والی مسافربس دھندکی وجہ سے سامنے جانے والی ٹریکٹرٹرالی نظرنہ آنے کی وجہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میںچک229ر۔ب مکوآنہ کے رہائشی25سالہ جاویدلال اور30سالہ نورمیاں جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور30سالہ ارسلان دیگرمسافرامان اللہ،اماداللہ اورمحمدعمران زخمی ہوگئے۔

دوسراحادثہ سمندری انٹرچینج کے قریب پیش آیاجہاں کاراور کنٹینرٹرالرکے تصادم میں لاہورسٹی کارہائشی کارسوار60سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوگیا۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعدنعشیں ورثاکے سپردکردی گئیں۔