کینیڈا ،مسجد کے شہداء کی پانچویں برسی سرکاری سطح پر منائی گئی،اسلاموفوبیا ناقابل قبول ہے،جسٹن ٹروڈو

524

اٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈامیں مسجد پر حملے میں 6 نمازیوں کی شہادتوں کی 5ویں برسی سرکاری شطح پر منائی گئی۔اس موقع پرمسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندے کا تقرر بھی کردیا۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ حتمی بات ہے، ہمیں نفرت کا خاتمہ کرکے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کینیڈا کو محفوظ ملک بنانا ہے۔انہوںنے 5سال قبل کیوبک مسجد حملے کے دن کو قومی سانحہ طور پر منانے اور اسلاموفوبیا کے سدباب کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کو ملک میں نفرت اور عصبیت کے خاتمے کی پالیسی قرار دی۔