لیاری میں فٹبال کی سب سے بڑی نرسری ہے، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن

371

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ لیاری ملک میں فٹ بال کی سب سے بڑی نرسری ہے لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال سیکھنے کیلئے عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی انٹرنینشل کوچ کا تعاون حاصل کیا ہے اس سلسلے میں سونڈن ٹاون فٹبال کلب کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کے اشتراک سے تربیتی پروگرامنعقد کئے جائیں گے وہ لیاری میں ملک فیاض فٹبال اسٹیڈیم پر برطانیہ کے سابق فٹبال ٹیم کے کپتان دنیا ئے فٹبال کے نامور فٹبالر مائکل اوون کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے یادی گاری شیلڈ دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر کوچ ناصر کریم بلوچ، جمیل ہوت، دوست محمد بلوچ ، غلام محمد خان اور منور انٹرینچیل اور نیچنل کھلاڑی بھی موجو د تھے۔کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے سونڈن ٹاون فٹبال کلب کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کی خدمات حاصل کی ہیں ،زیویر آسٹن کے تعاون اور ان کی رہنمائی میں لیاری کے فٹبالرز کی تربیت کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اس طرح لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال عالمی معیار اور تقاضوں کے مطابق سیکھنے کا موقع ملے اور لیاری کے فٹبالرز کو آگے بڑھنے اور عالمی سطح پر مواقع حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی انتظامیہ مختلف کھیلوں سمیت فٹبال کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ ہر سطح پر لیاری کے فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور لیاری کے فٹبالرز کو آگے بڑھنے اور معیاری کوچنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں مائیکل اوون نے لیاری کے نوجوانوں کو فٹبال کے فروغ کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔