غریبوں کے دیس میں شاہانہ خرچے:پی ایس ایل انتظامیہ نے 20منٹ کی تقریب پہ ڈھائی کروڑ پھونک ڈالے

254

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کی صرف 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

پی ایس ایل کے ساتویں سیزن  کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ 20 منٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ کا خرچہ کیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس کی جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ  ڈاکومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، تقریب کے دوران آتش بازی اور لائٹنگ ورک بھی کی گئی۔