ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20میں20رنز سے شکست دیدی

103

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20میچ میں 20رنز سے شکست دے دی، شاندار سنچری اسکور کرنے پر روومین پاول مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 224رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کے روومین پاول نے انگلش بولرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے107رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز بولرز کے آگے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلی، مہمان ٹیم9 وکٹ کے نقصان پر 204رنز ہی بنا سکی ۔ میزبان ٹیم کو5 ٹی 20میچز کی سیریز میں2-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔