بیت لحم: یہودی شرپسندوں کے حملے میں 2بہنیں زخمی

287

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔ مقامی سماجی کارکن احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے 2بہنوں پر پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ان کی شناخت فاطمہ اور نایفہ محمد عبیادت کے نام سے کی گئی ہے۔ شرپسند یہودنے ان پر سنگ باری بھی کی اور اس کے بعد انہیں 2گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔