صحافیوں سے متعلق نیا بل لانے کا اعلان، سینیٹر سلیم مانڈوی

281

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے نیا بل لانیکا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے اگلے ہفتے نیا بل لا رہے ہیں صحافیوں سے متعلق لائے گئے بل پرکئی سوالات اٹھ رہے ہیں بل میں صحافیوں کوتحفظ کرنیکی فراہمی کو یقینی بنانیکا ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے بل میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا طریقہ کار واضح ہوگا حکومت کے بل میں کہیں بھی کمیشن کا کوئی ذکر تک نہیں ہے چاہتے ہیں ترمیم کے ذریعے جوبھی کمیشن بنے اسکو بااختیار کیا جائے۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان کے علاوہ میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل2021 منظور کیا گیا تھا۔