ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد

287

اسلام آباد:ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد  نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،غیر نمونہ  نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلز کیخلاف سخت قانونی کارروائی  کی جائے،لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔

جمعرات کو ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی ٹریفک تمام زونل ڈی ایس پیزکی شرکت،غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی پر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی، ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور حادثات کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلز کے خلاف سخت قانونی کاروائی دو یوم کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع،زونل ڈی ایس پیز کوخصوصی ہدایات جاری،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کو غیر نمونہ اور فینسی نمبرپلیٹس سے روکنے اور، ایکسائز آفس سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متعلق آگاہی فرہم کرنیکا بھی حکم،قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی، ایس ایس پی ٹریفک۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیزو دیگر افسران نے شرکت کی،،اجلاس میں اسلام آباد کو حادثات سے پاک رکھنے اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے،اجلاس میں خصوصی طور پرخصوصی طور پر غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم اور ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز ریڈزون میں داخل نہیں ہو سکے گی،اس ضمن میں زونل ڈی ایس پیز کوخصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،اور ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی، جبکہ ITPایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین اور ٹریفک قوانین خصوصی طور پر غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ایکسائز سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے متعلق بھی آگاہی فراہم کریگا۔