پی ایس ایل، ناقص بلدیاتی انتظامات سے شہریوں کی جان کو خطرہ

303

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل7 کے مقابلے ناقص بلدیاتی انتظامات کے باعث شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے۔پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عملے کے افراد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلے ہوئے گٹر خطرناک ہوں گے۔آج سے شروع ہونے والے ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور رات میں ہونے والے میچزکے تماشائیوںکی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کے سامنے درجن سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔