شہباز شریف کا مقدمہ لائیو ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات کا ردعمل

301
منحرف اراکین کو ملکی غداروں کی طرح سزا دینا ضروری ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا مقدمہ لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا چاہیے، سارے مقدمات لائیو دکھانے چاہئیں، نوازشریف کے سامنے رانا شمیم کا حلف نامہ لکھا گیا، شریف فیملی نےسابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف سازش کی۔

شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو معلوم تو ہو کہ کس طرح شہبازشریف نے ملک کو لوٹا، ہم چاہتے ہیں لوگ دیکھیں کیس ہے کیا؟  شہباز شریف وزیراعلیٰ بنے تو آتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کر دی۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وسائل کو اپنے لوگوں کے پاس رکھنا چاہتے ہیں، یہ سارا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرا رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کو وسائل میں حصہ نہیں دے رہی، سندھ حکومت نے عوام کو صحت کارڈ سے محروم رکھا،مافیاز کے خلاف لڑنا کبھی آسان نہیں رہا۔