نیویارک : فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک‘2 زخمی

405
نیویارک : فائرنگ کے بعد جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے‘ میئر ایرک ایڈم میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہرنیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیویارک کے علاقے ہارلیم میں پیش آیا۔ پولیس کی ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپہنچی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے بتایا کہ ملزم نے اپنی والدہ کے پستول سے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی۔ حملہآور کی ماں پولیس کے محکمے میں کام کرتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔