متروکہ وقف املاک میں سنگین بدعنوانی

324

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متروکہ وقف املاک میں سنگین بدعنوانیوں کے خلاف ایف آئی میں کھاتے کھل گئے، وقف میں بے ضابتگیوں کی بڑے پیمانے پر شکایات کے بعد اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان نے ایف آئی اے کو ٹاسک دے دیا،زمینوں اور جائدادوں کے معاملات میں بدعنوانیاں ثابت ہونے پر افسران اور عملے کے خلاف کارروائی ہوگی، روزانہ کی بنیاد پرکھاتوں کی جانچ پڑتال اور عملے کی حاضریوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ بات آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور انجمن کرائے داران متروکہ وقف املاک پاکستان کے صدر عتیق میر نے ایک وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی سے ملاقات کے بعد پریس و میڈیا پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ، انھوں نے اعلان کیا کہ کرائے داران متروکہ وقف املاک کے عملے اور افسران کی ذیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں ایک شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں وقف کے کرائے داران اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اوذیادتیوں کی شکایات ثبوت کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ رشوت خوری، غیرقانونی طور پر منتقل اور تعمیر کی گئیں جائدادوں اور غلط دستاویزات کی تفصیلات بھی جمع کی جائیں گی۔