ڈاکو مویشی ،موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار

252

ساہیوال:   ڈاکودودو کانداروں، دو بیو پاریوں اور سر کاری اہل کار سے 14لاکھ59ہزار روپے کی نقدی،مویشی،موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔مالن شاہ روڈ مارکیٹ چوک 143۔نائن ایل سے ایک دوکاندار محمد اعجاز سے تین ڈاکوئوں نے 9لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

نور شاہ ساہیوال روڈ پر باغ چٹھیاں والا کے قریب کرم بلوچ کے بیو پاری وسیم عباس سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو موٹر سائیکل نمبر1320۔ایس ایل این،نقدی 500روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔نور شاہ کچا روڈ پر چک 71۔فور آر کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک دوکاندار محمد رضوان سے نقدی 50ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔فریدیہ پارک کے قریب ایک سر کاری اہل کار منیب الرحمن سے تین ڈاکوئوں نے9ہزار300روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس ڈیرہ رحیم،نور شاہ ،فتح شیرا ور یوسف والہ نے محمد اعجاز،وسیم عباس ،محمد رضوان،منیب الرحمن اور محمد الیاس کی مد عیت میں 5مقدمات 392,380,458 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔