کورونا: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد انتقال

355
 پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید23 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار  343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 23 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 16 ہزار 874 ،پنجاب 4 لاکھ 58 ہزار 879 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 83 ہزار 403، بلوچستان میں 33 ہزار 812 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 47، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 997 ہو گئی ہے۔