اسمال انڈسٹری کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

319

سرگودھا: اسمال انڈسٹری کی چھت گرنے سے ملبہ تلے دب کر ایک شخص جاںبحق اور تین زخمی ہو گئے جن میں ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر خوشاب پاور لوم سمال انڈسٹری کی عمارت میں فرسٹ فلور کی زیر تعمیر چھت گرنے سے چار افراد ملبہ تلے دب گے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایاکہ امدادی کاروائی کرتے ملبہ تلے تلے دبے دو  زخمیوں 22 سالہ زیشان، 35سالہ علی اصغر کو فراسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمی 22سالہ بلال کو فوری طبی امداد دے کر ٹی ایچ کیو خوشاب منتقل کر دیا جبکہ واقعہ میں ملبے تلے دب کر 34 سالہ محمد سجاد جاں بحق ہو گیا جس کی نعش کو نکال کر ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔