پاکستانی پیشکش کا شکریہ‘ بیرونی افرادی قوت کی ضرورت نہیں‘ طالبان

171

کابل‘ لندن (آئی این پی) طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کی افرادی قوت افغانستان بھیجنے کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے افرادی قوت سے متعلق پاکستانی پیشکش کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ افغانستان میں ماہر اور تعلیم یافتہ افرادکی کافی تعداد ہے، لہٰذا ہمیں بیرونی افرادی قوت کی ضرورت نہیں، ضرورت پڑنے پر بیرونی ممالک سے درخواست کرسکتے ہیں لیکن افغانستان تعلیم یافتہ نوجوانوں کے معاملے میں خودکفیل ہے۔افرادی قوت پر کئی ممالک نے افغانستان کو تجاویز دی ہیں لیکن ہم اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کو قبول کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بینکنگ کے کچھ مسائل ہیں جن میں مدد کی ضرورت ہے۔