سابقہ دور میں ترقی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ،تحریک انصاف

217

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم اورخوردنی تیل سمیت متعدد اشیاءدرآمد کرتا ہے اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات یہاں بھی مرتب ہو ئے۔

 جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈورملی تو اس وقت یہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے نیک نیتی اوربھرپور عزم سے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا،جیسے جیسے معیشت مضبوط ہو گی اس کے مثبت اثرات عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما عبد الکریم کلواڑ کے ہمراہ حلقہ این اے 133کی یونین کونسل237سے پارٹی کے سر گرم رہنماخالد جوئیہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے سابقہ حکمران ملک کو اس نہج پر پہنچاکر گئے جہاں عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیںتھا ،سابقہ دور میںمعیشت کو دیمک زدہ کر نے کے باوجود اس کی ترقی کے بے بنیاد دعوے کئے گئے جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں ۔