پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

293

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد یں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ ۔(ن) کی اراکین اسمبلی ربعیہ نصرت اور عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،مسلسل مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے،نئے سال کے آغاز پرحکومت کی طرف سے فاقہ کش عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں 3روپے فی لٹر اضافہ کرکے مزید ظلم کیا گی اہے ،پیٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح پر کاروبار اورنہ ہی غریب کا گھرچل سکتاہے،مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں کیا گیا اضافہ نہ صرف واپس لے بلکہ ان میں کمی کی جائے۔