بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا149واں یوم پیدائش 18جنوری کو منایا جائے گا 

1172

تحریک آزادی کے عظیم رہنما ،بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا149واں یوم پیدائش 18جنوری کو منایا جائے گا۔

مولانا ظفر علی کان کے یوم پیدائش کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مقررین خطاب کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان18جنوری 1873ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور میںروزنامہ زمیندار کے ادارت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیں۔  یہ

بات بھی قابل ذکر ہے کہ مولانا ظفر علی خان قیام پاکستان کے بعد جہانیاں کے دورے پر بھی تشریف لائے تھے انہوں نے جہانیاں شہر کے متعلق ایک پوری نظم ارشاد فرمائی تھی اس نظم کا ایک شعر کچھ یوں ہے کہ ” جو دیدہ ور ہیں انہیں دکھا دے جہانیاں ، دین محمد عربی کی نشانیاں “ جہانیاں کے عنوان سے پوری نظم ان کے مجموعہ کلام نگارستان میں بھی موجود ہے ۔مولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ءکو انتقال کر گئے تھے ۔