سعید غنی کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کیخلاف فرد جرم عائد،ملزم کاصحت جرم سے انکار

201

عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے 3مختلف کیسز دائر کئے ہیں. جس میں حلیم عادل سمیت نجی ٹی وی کے مالک اور رپورٹر سمیت کئی لوگوں کو نامزدر کیا ہے.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکی کردار کشی ،میڈیا مہم کے ذریعے انہیں بدنام کرنے اور انکی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے .انکے خلاف جھوٹے کیسز اور جھوٹے بیانات چلائے گئے تھے.

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔موقع پر موجود حلیم عادل اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے صاف انکار کردیا ہے.

عدالت نے 13 فروری کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔