کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود مرض اب اتنا سنگین نہیں رہا، سعودی وزارت صحت

547

سعودی عرب کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود یہ مرض اب اتنا سنگین نہیں رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت صحت، داخلہ اور بلدیاتی امور نے اہم بریفنگ دی، سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ ہم  اس وقت کورونا سے نمٹنے کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور کیسز میں اضافے کے باوجود ان میں سنگینی ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان  ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ سعودہ عرب ایک اہم مرحلے میں ہیں، جسکا موضوع ہے ’ہماری قوت مدافعت زندگی ہے‘۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے ہمیں ویکسینیشن کی ضرورت ہے، ملک کے بیشتر لوگوں میں ویکسین کی دو خوارک کے ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوا لی ہے، اب ہمیں صرف جھوٹی افواہ سے لڑنا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ کیسز میں اضافہ ہورہا تھا لیکن اب  ایس او پیز پر عمل کرکے اور احتیاطی تدابیر اپنا کر کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے بوسٹر ڈوز حاصل کریں، جبکہ اب سعودی میں بوسٹر ڈوز 16 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مانیٹر کر رہے ہیں، اس وقت صورت حال میں کمی ہے، اور کیسز میں وہ شدت نہیں جو پہلے رہ چکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں  کورونا کے 5 ہزار 4 سو 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 سو 5 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 4 سو 30 ہوگئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 64 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 906  جبکہ 336 مریضوں کی حالت نازک ہے۔