بھارت میں کورونا کی نئی لہر، آئی پی ایل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

287

نئی دہلی: کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حوالے سے پلان بی پر غور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر اپریل تک کورونا کے کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو آئی پی ایل 15 کا انعقاد جنوبی افریقا یا سری لنکا میں کیا جاسکتا ہے۔ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سیآئی پی ایل کیآخری 2 سیزن متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں منعقد کییگئیجہاں آئی پی ایل 2021ء کا پہلا ہاف بھارت میں کھیلا گیا جبکہ سیزن کا دوسرا ہاف یو اے ای میں کھیلا گیا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کا انعقاد بھی بھارت میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے یو اے ای کو بھی ورلڈکپ کا میزبان بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کیمطابق ایک بی سی سی آئی اہلکارنیکہاکہ ہم ہر وقت صرف یو اے ای پربھروسہ نہیں کر سکتے، ہمیں دوسرے آپشنز تلاش کرنے ہوں گے،جنوبی افریقا اور بھارت کے وقت کا فرق بھی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو کافی سوٹ کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا بی سی سی آئی کے پلان بی میں سب سے آگے ہے۔

بی سی سی آئی کیعہدیدار کے مطابق افریقی بورڈ نے بھارت اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان سیریز کا شاندار انعقاد کیا تھا، پوری سیریز کے دوران ایک بھی کورونا کیس سامنے نہیں آیا، اس کے ساتھ ہی جب سے ویرات کوہلی کی ٹیم افریقا پہنچی ہے، افریقی بورڈ نے ان کے لیے سب کچھ بہت اچھا کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ٹیم جس جگہ پر دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹھہری تھی وہ کئی ایکڑ پر پھیلی ہوئی تھی، یہاں ایک تالاب بھی تھا اور اس نے ان کھلاڑیوں کے لیے چیزیں آسان کردیں جو گزشتہ برسوں میں کئی غیر ملکی دوروں پر بائیو ببل کی وجہ سے اپنے کمروں تک محدود ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو 2009ء میں جنوبی افریقا منتقل کردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرکٹ سری لنکا نے گزشتہ برس آئی پی ایل ٹورنامنٹ کی میزبانی کی پیشکش کی، انہوں نے حال ہی میں بہت شاندار طریقے سے لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا، ایسے میں سری لنکا بھی بی سی سی آئی کے لیے بہترین آپشن ہے۔