اراکین پارلیمنٹ کیلیے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز

121

پشاور (آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکین پارلیمنٹ کیلیے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوجائے گی، گوشوارے جمع نہ کرانے پر کل سے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو 15 جنوری تک اپنے اثاثوںکے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایات کی گئی تھی۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کے 40 سے زائد اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھیتاہم 15 اراکین نے گزشتہ روز گوشوارے جمع کرادیے ہیں تاحال 25 اراکین اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔