کراچی، بلدیاتی قانون اور حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا ہفتے کو احتجاج کا اعلان

264

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی ایکٹ اور متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف ہفتہ کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی جانب سے ہفتہ کو پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق کارکنان قافلے کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے شاہراہ قائدین، شاہراہ پاکستان اور شارع فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے۔

سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے)بھی شریک ہوں گی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کل سندھ حکومت کےخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلزپارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت ،کون اقلیت میں ہے۔