فیصل آباد: ایکسائز حکام کی غفلت، گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی سپلائی ایک بار پھر بند

245

جڑانوالہ: فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی غفلت کی وجہ سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹوں کی سپلائی کا سلسلہ ایک بار پھر سے بند ہو گیا جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی غفلت شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی، گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹوں کی سپلائی کا سلسلہ ایک بار پھر سے روک دیا گیا ہے، گزشتہ چار سال سے نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کارڈز کی سپلائی کا سلسلہ بند تھا جو چند ماہ قبل کچھ دنوں کیلئے بحال ہوا مگر دوبارہ سے انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا جس پر شہری انتظامیہ کو کوستے دکھائی دیتے ہیں۔

معاملے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید کہتے ہیں کہ ورک لوڈ کی وجہ سے نمبرپلیٹوں اور رجسٹریشن کارڈز کی سپلائی کا سلسلہ متاثر ہورہا ہے جلد سسٹم میں بہتری لائی جائے گی۔شہری کہتے ہیں کہ حکام کی جانب سے محض فیسوں کی کولیکشن کرتے ہوئے ریونیو بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے جبکہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔