چین سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ جگہ ہے ، وال اسٹریٹ جرنل 

270

دی وال اسٹریٹ جرنل نے شائع ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ میں گزشتہ برس وینچر فنڈنگ کی ریکارڈ رقم کو راغب کیا جس کی وجہ سے یہ سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ جگہ بنا ہوا ہے۔رپورٹ میں پری چھن انویسٹمنٹ ڈیٹا بیس کے اعدادوشمارکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2021 میں وینچر کیپیٹل سرمایہ کاروں نے چین میں 129 ارب امریکی ڈالرز، 5 ہزار 300 سے زائد اسٹارٹ اپ میں لگائے جو 2018 کے 115 ارب ڈالرز کے آخری ریکارڈ سے زائد ہے۔گزشتہ برسوں کے برعکس چینی ٹیک فنڈنگ ای کامرس میں انٹرنیٹ اسٹارٹ اپس میں جا نے کے بعد گزشتہ برس زیادہ تر رقم سیمی کنڈکٹرز، بائیو ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں کی گئی۔