سینیٹ کمیٹی ناظم جو کھیوقتل کیس کے ملزمان کے فرار پر برہم

133

اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقو ق نے سندھ پولیس سے ناظم جوکھیو قتل کے 5 ملزمان کے فرار ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے ،رابعہ جویری کے خاندان کو دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی نے فوری طور پر پروٹیکشن دینے کی ہدایت کی ہے ، سینیٹر فداحسین نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ لیویز کس کے ماتحت ہے ،آئی جی سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان قتل میں ملوث ہی نہیں تھے ،اور ان کے بارے کوئی ثبوت بھی نہیں ہیں۔