پاکستان کوریا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

237

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ پاکستان کوریا کے ساتھ سیاسی ، معاشی ، عوامی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریا اور الجیریا میں پاکستان کے نامزد سفراء   سے کی گئی  علیحدہ علیحدہ ملاقات میں کیا۔ 

انہوں نے کہا  پاکستان کوریا کے ساتھ سیاسی ، معاشی ، عوامی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت   نے کہا  کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش  مقام ہے۔  نامزد سفیر کورین سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں۔  انہوں نے کہا  کوریا اور پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ کوریا کے سیاحوں کو پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی  مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا ہوگی ۔ صدر مملکت نے کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کیلئے 88 ملین ڈالر دینے کو سراہا۔ صدر مملکت نے کراچی میں سام سنگ کے موبائل فونز مینوفیکچرنگ یونٹ شروع کرنے کو بھی سراہا۔ صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین  پارلیمانی دوستی گروپ کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعد ازاں، الجیریا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر محمد طارق نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ  مذہب اور ثقافتی اقدار پر مبنی  دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا آئی ٹی شعبے میں الجیریا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نامزد سفیر الجیریا کے ساتھ پارلیمانی اور ایوانِ صنعت و تجارت کے وفود کے تبادلوں کے فروغ کیلئے کام کریں۔ صدر مملکت کی پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ کاروباری کونسل قائم کرنے کی تجویز دی۔