دھند اور بارشوں کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا

265

 لاہور :دھند اور بارشوں کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا ،مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپریس7 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 5گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 5گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 4گھنٹے ،ملتان یکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ، تیز گام ساڑھے3گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،رحمان بابا ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ، خیبر میل ایکسپریس3 گھنٹے ،سرسید ایکسپریس3گھنٹے اورجعفر ایکسپریس2گھنٹہ30منٹ تاخیر کا شکار رہی۔