پولیس چھاپوں کے بعد ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند ویب سائٹ بند

192

ہانگ کانگ:ہانگ کانگ میں پولیس کی جانب سے دفتر پر چھاپے اور چھ ملازمین کی گرفتاری کے بعد جمہوریت پسند نیوز ویب سائٹ اسٹینڈ بند ہوگئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ادارے کی جانب سے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ویب سائٹ اب اپ ڈیٹ نہیں ہو گی، جب کہ اس سے جڑے تمام ملازمین برطرف کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادارہ ہانگ کانگ میں جمہوریت کی ایک مضبوط آواز سمجھا جاتا تھا۔ اس سے قبل ہانگ کانگ میں ایپل ڈیلی نیوزپیپر کو بھی بند کر دیا گیا تھا جب کہ اس کے مدیروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔