پاک فضائیہ نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلم جاری کر دی

371

پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کرکے ان کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو ‘‘کوئی مقابل نہیں’’ کا پائیدار ویژن بھی دیا۔پاک فضائیہ کی جاری دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی۔قائد اعظم نے انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا، یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وڑن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔