خرم شیرزمان, حیدر سواتی کی ٹارگٹ کلنگ پر سندھ حکومت پر برہم

485

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گزشتہ روز قائد آباد کےعلاقےمرغی خانہ میں پی ٹی آئی رہنما شہیدحیدرسواتی کوٹارگٹ کرنےکے واقعےپرسندھ حکومت پربرہم

سندھ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے بغاوت ہی پیپلز پارٹی کا علاج ہے۔ سندھ حکومت حیدر سواتی کے قتل کی ذمہ دار ہے۔ بدامنی پھیلاکر پیپلز پارٹی شہر میں خون ریزی کرانا چاہتی ہے۔ لینڈ گریبنگ سمیت

کئی غیر قانونی عمل میں سندھ حکومت کے فرنٹ مین ملوث ہیں۔ غیر قانونی قبضوں کیخلاف حیدر سواتی اس سسٹم سے لڑرہا تھا۔ ہمارے ورکر کو غیر قانونی عمل کیخلاف جنگ لڑنے کی سزا دی گئی۔ سندھ میں ہر طرف مافیاز کا راج ہے، غیر قانونی عمل کو روکنے کے لئے آواز اٹھانے والے کی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز ہے، ہم کسی صورت سندھ کے عوام کو ان مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

تحریک انصاف حیدر سواتی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں 9600نصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر جائیگی۔ آئی جی سندھ واقعے میں تمام ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔ مظاہرین کو انصاف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔