ڈی آئی خان گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز میں تقریب کا اہتمام

304

گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1فار گرلز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تقریب کے موضوع۔

“پولیو کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردار”  زیرِ بحث آیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر اور کالج انتظامیہ کے علاوہ طلباء نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال وزیر تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ پی ای او سی مانیٹر، ڈاکٹر نثار احمد آئی او ڈی خان DHCSO  تسکین عباس اور ڈاکٹر فیاض رومی موجود تھے جنہوں نے متذکرہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد اقبال وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کی کوششوں سے پولیو کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے اور نوجوان نسل اپنے علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

اس موقع پر طلباء نے پولیو کے موضوع پر خاکے اور مباحثے پیش کئے جس نے حاضرین کے دل جیت لئے۔ اے ڈی سی نے بہتر ین کارکر دگی پر طلباء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ سوال و جواب کا سیشن بھی ہواجس پر ڈاکٹروں نے طلباء کو اطمینان بخش جوابات دیئے جن سے طلباء مطمئن ہوئے اور انہوں نے ملک سے پولیو کے مرض کے خاتمے کا تہیہ کر کے اپنے مستقبل کی ترجیحات کا تعین کیا۔