عراق:قابض افواج کی غیرسنجیدگی، 100کلسٹر بموں کا کنٹینر اسکریپ والے اٹھا لےگئے

439

عراق میں 100کلسٹر بم چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے, واضح رہے کہ ایک کلسٹر بم میں دو ہزار چھوٹے بم ہوتے ہیں .تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ناکارہ لوہے کی خرید وفروخت کرنے والے آزاد تاجر سرگرم ہیں جو اسکریپ کے طور پر اس کا کاروبار کر رہے ہیں،ادارہ کلسٹر بم کو صحرا میں لے جا کر ناکارہ کرنے والا تھا مگر اسکریپ خریدنے والے ناکارہ اسکریپ کے ساتھ وہ کنٹیٹر بھی لے گئے جس میں بم رکھے ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک سو کلسٹر بم پر مشمتل کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ بصرہ شہر میں پیش آیا ۔ گزشتہ دنوں ناکارہ حربی سامان کم وبیش 10 کنٹینر میں جمع کیا گیا تھا جن میں سے ایک کنٹیٹر میں ایک سو سے زیادہ کلسٹر بم رکھے گئے تھے۔ سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پورے بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔