اورنگی میں جعلی مقابلے کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے اورنگی ٹائون میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے ملزمان کو 20 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اورنگی ٹائون میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان ارسلان قتل کیس کے ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان میں پولیس اہلکار توحید اور عمیر شامل ہیں عدالت میںتفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزم سادہ لباس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے فائرنگ کی، توحید کی فائرنگ سے ارسلان محسود جاں بحق ہوا ، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ارسلان محسود کے پاس ہتھیار تھا، جائے وقوع سے ملنے والے ہتھیار کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مفرور ملزم ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو گرفتار کرنا ہے،عدالت نے ملزمان کو 20 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔