تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

1242

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔