“فواد چوہدری کو مچھلی ادھار کوئی نہیں دیتا، شام کو پانی ادھار مانگ کرپیتا ہے“

682

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر صفدر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں،فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے،میں اس شخص کو ریٹائرڈ جج ہی نہیں کہتا،اس شخص کے گھر میں مکھن شاہ کا قتل ہوا اس کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،میرے والد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،اعجاز افضل جب وکیل تھا تو قادیانیوں کے مقدمے لڑتا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے،آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔