چینی صدر کی صدارت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

422

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو نے2022 میں اقتصادی کام کا تجزیہ اور اس کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں  مرکزی کمیشن برائے نظم و نسق کے ریاستی نگران کمیشن کی ورکنگ رپورٹ سنی گئی،2022 میں انسداد بدعنوانی کے کام کا مطالعہ اور تعیناتی اور “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ڈسپلن انسپیکشن کمیٹی کے کام کے ضوابط” کا جائزہ لیا گیا ۔  اجلاس میں کہا گیا  کہ اگلے سال کے معاشی  ترقیاتی تصور میں اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر مضبوط کیا جانا چاہیے، جدت پر مبنی ترقی پر عمل درآمد اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ سپلائی سائیڈ  کی ساختی اصلاحات کو مرکزی اہمیت دی جائے ،وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور اقتصادی و سماجی ترقی کو مربوط  اور لوگوں کی خوشحالی کو بہتر بنانا جاری رکھا جائے  اور میکرو اکنامک مارکیٹ کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز  کی جائے۔اس کے علاوہ  اجلاس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں سائنسی، درست اور ٹھوس انداز میں بہترکام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کی تیاریوں میں بہترین کام کرنے سے سادہ محفوظ اور شاندار  اولمپک ایونٹ کا انعقاد ہونا چاہیے۔