صنعا میں عرب اتحاد کی فوجی اہداف پر بم باری

235
صنعا: ہلاک شدہ جنگجوؤں کو فوجی اعزاز کے ساتھ قبرستان لے جایا جارہا ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے خطرے کے جواب میں صنعا میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے۔ اتحاد نے اتوار کی شام کہا کہ صنعا میں حملے دھمکیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں کیے گئے۔ عرب اتحاد نیوضاحت کی کہ حملوں نے صنعا میں حوثی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے 3 آپریشن مراکز کو تباہ کر دیا۔ تباہ ہونے والے آپریشن مراکز میزائل داغنے اور ڈرون حملوں سے منسلک تھے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ آپریشن بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کیا گیا۔