بیت المقدس: باب دمشق پر فائرنگ سے فلسطینی شہید

357
مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی اہلکار وں نے باب دمشق پر چاقو حملے کے الزام میں شہید کیے گئے فلسطینی کی لاش کے قریب گھیرا ڈال رکھا ہے‘ قلندیا میں جھڑپوں کے دوران زخمی نوجوان کو گرفتار کیا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے آبادکار پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ بیت المقدس قدیم میں پیش آیا۔ صہیونی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ہفتے کے روز فلسطینی کو اس وقت گولی ماری جب وہ ایک یہودی آبادکار کو بات دمشق کے قریب چاقو مار کر زخمی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ دوسری جانب بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی پر درجنوں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،جن میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔