کراچی، پولیس اور رینجرز کومبنگ آپریشن ،50افراد گرفتار

478

کراچی: سر جا نی ٹاؤ ن کے علاقے لیاری بستی اور گردو نواح میں رینجرز اور پو لیس کا مشتر کہ کو مبنگ آپر یشن گھر گھر تلاشی کے دوران 50افراد کو حراست میں لیا گیا لیاری سے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی سنچری کرنیوالے فٹڑ گینگ کے تین موٹرسائیکل لفٹر ز کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کریمنلز منشیات فروشو ں سمیت 25ملزمان کو گرفتار کرکے ا سلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔


تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاو ن سیکٹر 36 اور سیکٹر 51 اور لیاری بستی میں پولیس اور رینجر کا مشترقہ سرچ کومبنگ آپریشن علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے گھر گھر تلاشی کے دوران 50افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تر جمان سندھ رینجرز کے مطابق ٓپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا جا رہا ہے آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ  کی چیکنگ  کی گئی، آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

بغدادی اور رسالہ سے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی سنچری کرنیوالے تین ملزمان عبدالکریم, خالد , امیر ماوایا اور حسنین عرف فنٹر کو گرفتار کرکے.3 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلین ، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کیا کرتے تھی۔

بغدادی پولیس نے تین منشیات فروشوں زوہیب, زاہد اور غلام قادر کو.کلری سے پولیس نے اسٹریٹ کریمنل .محمد عمر ولد عبدالغنی ہ کو گرفتار کرکے پستول 30 بو برآمد منگھوپیر پولیس نیکرولا کار میں چھپاکر چھالیہ سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان نظیر احمد ولد یار محمد اور غلام حسین ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے کار نمبری BCY-408 میں موجود 29 عدد بوروں میں 638 کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلیں۔

مدینہ کالونی پولیس نے مین روڈ 19-Dچوک بلدیہ ٹاو ن سے دو منشیات فروش عامر ولد سرور اورفیضان ولد فیاض الدین نیو ٹاو ن پولیس نے اسٹریٹ کریمنل علی محمد ولدمحمد سومار کو گرفتار کرلیاسائیٹ سپرہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کریمنل عبداللہ ولد اکبر سعید کو گرسولجربازار پولیس نے منشیات فروش سید وسیم شاہ ولد سید تاج ملاک شاہ کو ٹیپو سلطان پولیس نے گٹکا ماوا فروش محمد لطیف کو ملزم کو گرفتار کیاپی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروش شہزاد ولد پٹرس کو گرفتار کرلیا۔

اتحاد ٹاو ن پولیس نے مین روڈ مدینہ جنرل ہسپتال گلشن غازی سے جوا سٹہ چلانے والا ملزم عصمت اللہ نقد رقم اور پرچیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک ملزم بنام آصف عرف شینا رات کے اندھیرے میں فرار ہوگیا۔