سعودی عرب میں یکم فروری2022 سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

295

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہوگا۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈ(امیون اسٹیٹس) ہونے کی تصدیق کرنا ہوگی جس کے بعد وہ کسی بھی سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرسکتا ہے۔