ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار20سالہ نوجوان جاں بحق ، دونوجوان زخمی

422

بڈھ پتن کے قریب تیز رفتار موٹرکار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار20سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دونوجوان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں 21سالہ فخر ولد عثمان سکنہ بڈھ ،16سالہ احمد ولد عبدالحمید اور سیف الرحمن ولد خضر حیات سکنہ بڈھ موٹرسائیکل پر روانہ تھے کہ بڈھ پتن کے قریب نامعلوم موٹرکار نے ان کو ٹکر ماردی جس سے محمد فخر موقع پر جاں بحق ہوگیا 16سالہ احمد اور سیف لرحمن زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیا گیا،صدر پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم موٹرکار ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا ہے۔