رونالڈو 800گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

469

لندن(جسارت نیوز)پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر اور مانچسٹر یونائیٹڈکے فارورڈ کرسٹیا نورو نالڈو اپنے کیریئر میں800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز انگلش پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے حاصل کیا۔ انہوں نے آرسنل کے خلاف پہلا گول میچ کے 52 منٹ جبکہ دوسرا گول 70 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر اسکور کرنے کے ساتھ کیریئر میں مجوعی طور پر ٹاپ800 گول بھی مکمل کیے جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد801ہوگئی ہے ۔کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے101 کر رکھے ہیں۔