پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ

308

کراچی(اے پی پی )پاکستان کپ فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سکسٹین اسٹار نے ینگ عزیز آباد کو 1-0سے شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ جمعہ کو ماشا یونائیٹڈ فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام الفلاح فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 16اسٹار نے ینگ عزیز آباد کو 1-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ مہمان خصوصی نارتھ ناظم آباد کے اسپورٹس پروموٹر عمران خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔