ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

340

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ عمر بھٹہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی 14سے22 دسمبر تک بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں شیڈول ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمربھٹہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ علی شان ان کے نائب ہوں گے۔20 رکنی اسکواڈ میں گول کیپرز میں وقار (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق (ماری پیٹرولیم ) ۔ فل بیکس میں مبشر علی (واپڈا)، عماد شکیل بٹ (نیشنل بینک)، تزیم الحسن (ماری پیٹرولیم)، محمد عبداللہ (ماری پیٹرولیم)اور عقیل احمد (ماری پیٹرولیم)شامل ہیں۔ ہاف بیکس میں ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، معین شکیل (واپڈا)، حماد الدین انجم (واپڈا)، غضنفر علی (ماری پیٹرولیم )اور، اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس) شامل ہیں۔ فارورڈز میں عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، رانا وحید (واپڈا)، جنید منظور (نیشنل بینک)، افراز (ماری پیٹرولیم)، احمد ندیم (ماری پیٹرولیم)اور ایم سلمان رزاق ( واپڈا ) شامل ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید ہوں گے جبکہ کوچز میں اولمپیئن سید سمیر حسین (پی اے ایف)اجمل خان لودھی (سیالکوٹ)، ویڈیو اینا لسٹ ندیم خان لودھی (سیالکوٹ) اور ٹیم کے ڈاکٹر سید اسد عباس ہوں گے۔