نااہلی کیس‘یوسف گیلانی‘ علی حیدر نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

238

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج اور کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن میں2 رکنی بینچ نے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں۔رکن سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل نے
کہا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس کا تاہم الیکشن کمیشن نے 24 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔